یہ نہیں کہتے کہ پاکستان کرپشن فری ہے، احسن اقبال

یہ نہیں کہتے کہ پاکستان کرپشن فری ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت فی خاندان رقم 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار کر دی گئی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ افراط زر قابو میں ہے اور جولائی تا جنوری مہنگائی 5.2 فیصد رہی، جبکہ بڑی صنعتوں کی گروتھ 6 فیصد رہی۔احسن اقبال نے کہا کہ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا اور عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال ترسیلات 19 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں اور جنوری میں برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 7 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 5555 ارب روپے جاری کیے گئے، پی ایس ڈی پی کی مد میں 272 ارب 80 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، اور بلوچستان اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ مزید کہا کہ ترقیاتی بجٹ کے لیے 500 ارب روپے اضافی درکار ہیں اور ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تجویز بھی وزیر اعظم کو بھیجی گئی ہے۔