آئی جی نے سرکاری خط کتابت پررائولکھنے سے منع کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سرکاری خط کتابت پررائولکھنے سے منع کردیا۔آئی جی کی خط وکتابت کیلئے پی ایس اونے عبدالکریم لکھنے کامراسلہ جاری کردیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر عبدالکریم ہی لکھیں گے۔اس سے قبل تعینات آئی جیز نے کبھی اپنی ذات برادری لکھنے سے منع نہیں کیا۔