سندھ کابینہ کی خط و کتابت اور سمریز کی آٹومیشن کی منظوری

کراچی (آئی این پی )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کی خط و کتابت اور سمریز کی آٹومیشن کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سمریز اور کابینہ کی خط و کتابت کی ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے سمریز اور کابینہ کی خط و کتابت کی منظوری دیدی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سالانہ فائلوں اور کاغذی کارروائی پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں، پہلے مرحلے میں کابینہ کی خط و کتاب اور سمریز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے ای کیبنٹ ایپ ضروری سکیورٹی فیچرز کے ساتھ تیار کرنے کی کی ہدایت کردی۔