زمینوں کو واگزار کروایا،پورٹ قاسم میں مسائل کا سامنا ہے، جنیدچودھری

 ہماری کوشش ہے میڈ ان پاکستان ٹرمنل بنادیں،معاہدوں کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں:وفاقی وزیر 
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ وزارت سنبھالتے ہی زمینوں کو واگزار کروایا،پورٹ قاسم میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے، بدقسمتی سے کالی بھیڑیں ہی راستہ دکھاتی ہیں، ہماری کوشش ہے میڈ ان پاکستان ٹرمنل بنادیں،معاہدوں کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں کوشش ہے معاہدوں سے نکل جائیں۔وہ  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امورکے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کالی بھیڑیں آپ کے ادارے میں نہیں پورے ملک میں ہیں،یہاں پر جو ناکارہ ہوگا بے ایمان ہوگا اس کی وا وا ہوگی،جو دامن بچاتا ہے وہ گندہ ہوتاہے، سیاست میں ایک چیز سیکھ لی ہے کہ سسٹم کے اندر لیکر سسٹم کو کیسے چلانا ہے۔ایک رکن کمیٹی نے کہا کہ بندرہ گاہ پر سامان اترنے میں تاخیر ہورہی ہیں،سامان تاخیر سے اتارنے کی وجہ کیا ہے۔ا س پر وفاقی وزیر جنیدانوارچودھری نے کہا کہ سامان جلدی سے اتارنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،ہمارے ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں لگتا یے جو انگلش بول لیتا ہے وہ کام میں۔ بہتر ہے