گندم کا 300،جو کے حساب سے1100 روپے ‘کھجور کے حساب 1600 روپے دیئے جائیں:راغب نعیمی
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔جس کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے۔گندم کا آٹا 300،جو کے حساب سے1100 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔کھجور کے حساب 1600 روپے ،کشمش کے حساب 3800 روپے ،منقی کے حساب سے 5400روپے، جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے200روپے صدقہ وفدیہ صوم ادا کیا جائے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صدقہ فطر ہر غلام، آزاد مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔صاحب استطاعت افراد کو گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔