زخمی پولیس اہلکاروں کیلئے مزید 32 لاکھ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 32 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری۔ زخمی کانسٹیبل محمد عاصم کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے دیئے گئے۔اسی طرح زخمی اے ایس آئی محمد مرشد اور کانسٹیبل عامر فاروق کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ، زخمی اے ایس آئی عبدالغفور اور کانسٹیبل محمد اشفاق کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ فی کس اور زخمی کانسٹیبل بلال ارشد کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ افسران و اہلکار فرض کی راہ میں مختلف واقعات کے دوران زخمی ہوئے تھے۔