زخمی پولیس اہلکاروں کیلئے مزید 19 لاکھ 50 ہزارکی رقم جاری

سب انسپکٹر عابد حسین کو 15 لاکھ ،زخمی کانسٹیبل حمید اللہ کو 3 لاکھ کی رقم ملی
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی پولیس اہلکاروں کے میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی۔ترجمان پولیس کے مطابق زخمی سب انسپکٹر عابد حسین کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ ،زخمی کانسٹیبل حمید اللہ کو 3 لاکھ ، زخمی اے ایس آئی عبدالرئوف کو ایک لاکھ اور زخمی ہیڈ کانسٹیبل وقاص علی کو 50 ہزار روپے جاری کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے آر پی اوز اور ڈی پی اوز غازی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔