مٹی ڈالنے کے تنازع پربااثرزمیندارکاماں بیٹے پرتشدد

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)گھرکے سامنے مٹی ڈالنے کے تنازع پربااثرزمیندارنیماں بیٹے پرتشدد کیا،متاثرہ شیماں بی بی کی درخواست پرپولیس نے محمدشریف وٹوسمیت 5نامزدافرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا، نواحی گا ئوں169۔ای بی کارہائشی محمداشرف موچی اپنے گھرکے سامنے مٹی ڈال رہاتھاکہ دیہہ ہٰذاکے ہی رہائشی زمیندارمحمدشریف نے اسے مٹی ڈالنے سے منع کردیا،جس پردونوں میں معمولی توتکارہوگئی، اسی رنجش پراگلے روزمحمدشریف وٹواپنے ساتھیوں محمدرمضان وٹو،رب نوازوٹو،سیدمحمدوٹو،محمدرفیق وٹوسمیت آتشیں اسلحہ سے لیس ہوکرچادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے زبردستی محمداشرف کے گھرداخل ہوگئے اورپستول کے بٹ مارکرمحمداشرف کوزخمی کردیااس دوران جب محمداشرف کی والدہ سمیاں بی بی اپنے بیٹے کوبچانے آئی توملزموں نے اسے بھی بہیمانہ تشددکانشانہ بناڈالا،شیماں بی بی کی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔