ایک مائنس ہوا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے:چیئرمین پی ٹی آئی

ایک مائنس ہوا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے:چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سخت انداز میں کہا ہے کہ اگر ایک شخص پارٹی سے نکالا گیا تو پھر کوئی بھی باقی نہیں بچے گا، اور حالات آپ کے کنٹرول سے باہر نکل جائیں گے۔

انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی کاروباری دنیا نہیں ہے جہاں ایک فرد کو نکالنے سے کام چل جائے، بلکہ اگر ایک مائنس ہوا تو پورا نظام متاثر ہوگا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن استعمال کیا گیا اور اس سے "Enough is enough" کا پیغام دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ خان صاحب سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، اور جو لوگ ملاقات کے لیے آتے ہیں ان پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر وہ مزید دو گھنٹے بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کو نقصان پہنچتا۔بیرسٹر گوہر نے الزام لگایا کہ کہا جا رہا ہے کہ خان کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقاتیں نہیں ہو رہی، لیکن سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کیوں ہو رہی ہیں اور ان کی ملاقاتیں کیوں روکی جا رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس قسم کے حالات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، لیکن پھر ایسا ہوگا کہ جس کا کنٹرول کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گا۔ وہ اس لیے اس سسٹم کا حصہ ہیں تاکہ جمہوریت برقرار رہے۔گوہر نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد پاس ہوئی ہے، اور سوالیہ نشان لگایا کہ کیا فیڈریشن کے یونٹس کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی پر کوئی بین نہیں لگا، اور اگر حالات یہی رہے تو ایک مہینے کے اندر بھی حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔