شیرشاہ میں ہیوی ٹرالر بے قابو ہو کر برج کی دیوار توڑتا ہوا لٹک گیا

شیرشاہ میں ہیوی ٹرالر بے قابو ہو کر برج کی دیوار توڑتا ہوا لٹک گیا

شیرشاہ پراچہ برج پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ہیوی ٹرالر بے قابو ہو کر برج کی حفاظتی دیوار توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا ہے۔

 ٹرالر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہونے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرالر فٹ پاتھ اور برج کی حفاظتی دیوار کو توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا ہے۔حادثے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق، یہ ہیوی ٹرالر شیرشاہ پراچہ برج سے بلدیہ کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا۔موقع پر فوری طور پر ٹریفک پولیس پہنچ گئی اور ٹریفک کو روانہ رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اب ٹریفک کو پراچہ برج کے نیچے سنگل ٹریک پر چلایا جا رہا ہے، جبکہ ہیوی ٹرالر کو ہٹانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔پولیس اور متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔