لاہور کی فضا بدستور شدید آلودہ ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 237 تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
مختلف علاقوں میں آلودگی کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے:
سول سیکرٹریٹ: 542
برکی روڈ: 495
جوہر ٹاؤن: 385
عسکری ٹین: 252
اقبال ٹاؤن: 233
گلبرگ ٹو: 231
ڈی ایچ اے فیز فائیو: 180
بیدیاں روڈ: 168
ماہرینِ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ:
غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں
ماسک کا استعمال کریں
بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں