ملک میں 18 سے 20 دسمبر کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں دسمبر کے وسط میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کی توقع کی  ہے۔ محکمہ موسمیات 18 سے 20 دسمبر 2025 کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان  ہے۔معروف موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے  نجی ٹی وی سے گفتگو میںبتایا کہ تازہ ترین عالمی اور علاقائی موسمی ماڈلز اس بات پر متفق دکھائی دے رہے ہیں کہ ایک نیا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے، اس سسٹم کے اثرات 18 دسمبر کی دوپہر یا شام سے ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں محسوس ہونا شروع ہو سکتے ہیں، جبکہ 19 اور 20 دسمبر کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کے امکانات خاصے روشن ہیں