پنجاب میں آج رات سے 21 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی

 وزیر اعلی پنجاب  مریم نوازکی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا جس میں 16 اگست رات سے 21 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے