گھانا کے نوجوان کی 25 دسمبر کو دنیا میں بڑی تباہی کی پیش گوئی

 طوفان 25 دسمبر سے شروع ہو گا اور زمین کو تین سال تک ڈبو دے گا: دعوی
اکرہ(آئی این پی )گھانا کی ایک خود ساختہ نبی نما شخصیت، ایبو نوح، نے دعوی کیا ہے کہ وہ انسانی زندگی کو ایک متوقع عالمی طوفان سے بچانے کے لئے دیو ہیکل لکڑی کی کشتیوں کی تعمیر کر رہے ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس  کے مطابق ایبو نوح کے مطابق 25 دسمبر، جو عام طور پر مسیحی دنیا میں خوشی اور جشن کا دن ہوتا ہے، اس سال انسانیت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ طوفان 25 دسمبر سے شروع ہو گا اور زمین کو تین سال تک ڈبو دے گا