جرائم پیشہ عناصرکیخلاف گھیرامزیدتنگ

 پنجاب پولیس نے سرکی قیمت مقررکرنے کیلئے57کریمنلزکے نام بھیج دیئے، قیمت5 سے50لاکھ مقررکرنے کا مطالبہ
لاہور(کرائم رپورٹر)دہشتگردی،اغوابرائے تاوان سمیت سنگین جرائم پیشہ عناصرکیخلاف گھیرامزیدتنگ کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے سرکی قیمت مقررکرنے کیلئے57کریمنلزکے نام بھیج دیئے،ملزمان کے سرکی قیمت5لاکھ سے50لاکھ روپے تک مقررکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جائے۔ اس حوالے  سے اضلاع ویونٹس کی جانب سیملنیوالی سفارشات محکمہ داخلہ کوارسال کردی گئیں،پنجاب پولیس کوگزشتہ سالوں میں122ہیڈمنی کیسزمیں ملزمان مطلوب ہیں۔ذرائع پولیس حکام کے مطابق 122ملزمان کیسرکی قیمت6کروڑ51لاکھ مقررکی گئی ہے،پنجاب پولیس اب تک 785ملزمان کوگرفتارکرچکی ہے۔گرفتارملزمان کیسرکی مجموعی قیمت37کروڑروپے بنتی ہے۔متعلقہ برانچ کی جانب سے23کروڑسیزائدکی رقم مخبروپولیس افسران میں تقسیم ہوچکی۔180کیسزمیں6کروڑسیزائدکی رقم جلدجاری کردی جائیگی۔