کمیٹی میں بلز منظوری کے طریقہ کار کا نیچر لائزیشن ایکٹ ترمیمی بل اورکریمنل لاء ترمیمی بل مؤخر
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی ذیلی کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان کی صوبائی نشستوں کی تعداد بڑھا دی۔سینیٹ کی ذیلی کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں بلوچستان کی صوبائی نشستوں کی تعداد 65 سے بڑھا کر 80 کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے کوسٹ گارڈ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔کمیٹی نے بلز منظوری کے طریقہ کار کا نیچر لائزیشن ایکٹ ترمیمی بل مؤخر کر دیا۔