قصور:مختلف مقامات سے خاتون سمیت 4 افراد لاپتہ

قصور(خصوصی رپورٹ) قصور اور گردونواح کے چار مختلف مقامات سے خاتون سمیت 4 افراد لاپتہ ہوگئے، پہلے واقعہ میں تھانہ بی ڈویڑن قصور کے علاقہ سہاری روڈ پر 22 سالہ (ط) بی بی دختر محمد اسلم گھر میں اکیلی موجود تھی کہ مبینہ طور پر محلہ صابری بستی کا رہائشی علی شیر ولد شوکت علی اسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ کھڈیاں کے علاقہ کھائی ہٹھاڑکی حدود میں 23سالہ (م) بی بی زوجہ محمد اصغر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ الہ ا?باد کا رہائشی عامر میو مبینہ طور پر مریم بی بی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گیا ہے۔تیسرے واقعہ میں تھانہ منڈی عثمان والاکے علاقے میں 14 سالہ حاجی محمد انس مدرسہ خواجہ عبداللہ، عثمان والا جانے کیلئے گھر سے نکلا، تاہم نہ مدرسے پہنچا اور نہ ہی واپس گھر ا?یا۔ اہلخانہ کو شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے اغوا کر لیا ہے۔چوتھے واقعہ میں تھانہ چھانگامانگا کے علاقہ کوٹ ارجن سنگھ میں 14 سالہ عمر احمد ولد محمد احمد لاہور میں اپنے بھائی سے ملنے کے لیے گھر سے روانہ ہوا، تاہم تاحال نہ لاہور اپنے بھائی کے پاس پہنچا اور نہ ہی گھر واپس ا?یا۔ اہلخانہ نے اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے۔