وارداتیں، شہری جگہ جگہ لٹتے رہے

 ڈاکوؤں نے نقدی، موبائل ن اور دیگر سامان لوٹ لیا، گاڑیاں و موٹرسائیکل چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں، گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آباد میں کاشف سے 5 لاکھ روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں رفعت سے 3 لاکھ 86 ہزار روپے اور موبائل فون، گجرپورہ میں جمیل سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ ہڈیارہ میں مکرم سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ لوہاری میں الماس سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔دوسری جانب گڑھی شاہو اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ اکبری گیٹ، چوہنگ اور اقبال ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔