اٹک، شوہر کی بیوی کو قتل کر کے خودکشی ، فائرنگ سے ساس اور بہن زخمی

ہلاک ملزم کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ،زخمی خواتین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل 
اٹک(آئی این پی )اٹک میں حضرو کے علاقے منورہ آباد میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے ملزم کی ساس اور بہن زخمی ہوگئی جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ہلاک ملزم کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی خواتین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کردیا گیا ہے۔