۔شہری نادرا سے متعلق کسی بھی معاملے میں صرف سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ پلیٹ فارمز سے رجوع کریں
ذاتی معلومات کے تحفظ کے لئے سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ لنکس، اکائونٹس اور پیغامات پر بھروسہ نہ کریں۔
صارفین نادرا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کمنٹس میں ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریںِ:۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن
اسلام آباد(آئی این پی )نادرا نے سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈی سے متعلق عوام کو خبردار کردیا، صارفین اپنی شناخت محفوظ رکھیں۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز اور گمراہ کن معلومات سے متعلق خبردار کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ نادرا ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر کمنٹس کے ذریعے ٹریکنگ آئی ڈی فراہم نہیں کی جائیگی۔ صارفین نادرا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کمنٹس میں ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریں۔شہری نادرا سے متعلق کسی بھی معاملے میں صرف سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔نادرا کی جانب سے ٹریکنگ آئی ڈی کیسز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے 8400 پر ایس ایم ایس، نادرا ہیلپ لائن 051-111-786-100 یا موبائل فون سے 1777 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔نادرا نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی شناخت اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے لئے سوشل میڈیا پر موجود غیر مصدقہ لنکس، اکائونٹس اور پیغامات پر بھروسہ نہ کریں۔