پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا اہم اجلاس، اصلاحات اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا اہم اجلاس، اصلاحات اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

صوبائی وزیر چودھری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ذیشان بشیر رانا نے ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ادارے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر نے ادارے کی ویب سائٹ اور پورٹل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سپیشل اکنامک زونز میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے اقدامات کی مؤثر مانیٹرنگ پر زور دیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فیصل آباد میں 50 ایکڑ رقبے پر ایکسپو سینٹر کی تعمیر اسی سال شروع کی جائے گی، جبکہ رحیم یار خان میں ایئرپورٹ کے فعال ہونے سے صنعتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔چودھری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز صوبے کی معاشی ترقی کے انجن ہیں، اور پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کو ہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔