زیادتی کیسز‘ 3 ملزم پکڑ لئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کے واقعات پر لاہور پولیس نے بروقت اور م ئوثر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے تمام کیسز پر فوری ایکشن لیا گیا۔ ستوکتلہ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے مقدمہ نمبر 827/26 میں ملوث ملزم یوسف کو گرفتار کر لیا گیااسی طرح کاہنہ میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کے کیس نمبر 2618/26 میں ملزم سفیان کو فوری کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ لیاقت آباد میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کی کوشش کے مقدمہ نمبر 728/26 میں نامزد ملزم تنویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب غازی آباد میں لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ نمبر 833/26 میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں اور جلد گرفتاری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ جبکہ شفیق آباد میں خاتون سے جنسی درندگی کی کوشش کے مقدمہ نمبر 644/26 میں ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے واضح کیا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔