ڈاکے چوریاں ، شہری پریشان

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم ہو گئے ذرائع کے مطابق مصطفی آباد میں ڈاکو اختر سے 1 لاکھ نقدی اور موبائل فون، نشتر کالونی میں ڈاکو سلیم سے 90 ہزار اور موبائل فون، برکی میں جمیل سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے موبا ئل فون اور دیگر سامان۔ لوہاری گیٹ میں افضل سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون۔کوٹ لکھپت میں طاہر سے 3 لاکھ 30 ہزار نقدی اور موبائل فون، شالیمار میں کرامت سے 1 لاکھ 10 ہزار نقدی اور موبائل فون۔گلشن اقبال میں شاہد سے 65ہزار اور موبائل فون۔کاہنہ میں عابد سے 1لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون, سندر میں رضا سے 1لاکھ 30ہزار نقدی موبائل اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ہنجروال،کوٹ لکھپت اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال ٹاون شپ اور نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔