وزیراعظم کا جرمن چانسلر کی طرف سے پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کا اعتراف کرنے پر شکریہ

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے جرمن چانسلر کی طرف سے پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کا اعتراف کرنے کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے شراکت داروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر تنازعے کا کل وقتی اور دیرپا حل تلاش کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شکریہ اداکیا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان اپنے شراکت داروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر تنازعے کا کل وقتی اور دیرپا حل تلاش کرے گا۔