سوڈانی حکومت کا امن کیلئے کوششوں پر ٹرمپ کا شکریہ

خرطوم (آئی این پی) سوڈان کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی فوج نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے خلاف لڑائی جاری رکھے گی، یہ بیان ملک کی سلامتی و دفاعی کونسل نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر غور کے لیے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔وزیرِ دفاع حسن کبرون نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا کہ ہم امن کے حصول کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں اور تجاویز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سوڈانی عوام کی جنگ کی تیاری جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کی ہماری تیاری ایک جائز قومی حق ہے، یہ بیان خرطوم میں سلامتی و دفاعی کونسل کے اجلاس کے بعد دیا گیا، تاہم  امریکی جنگ بندی کی تجویز کی تفصیلات عام نہیں کی گئیں۔افریقہ اور مشرقِ وسطی کے دیگر تنازعات میں ثالثی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ اب سوڈان میں جنگ بندی کے لیے دبائو ڈال رہی ہے۔