ٹرمپ ٹیر ف: بھارت کے مرکزی بینک نے مسلسل دوسری بار بنیادی شرح سود میں کمی کر دی

 نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت کے مرکزی بینک نے مسلسل دوسری بار بنیادی شرح سود میں کمی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شرح میں کمی ایسے وقت میں آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ جوابی محصولات (ٹیرف ) نافذ العمل ہو چکے ہیں۔ریزرو بینک آف انڈیا کی 6 رکنی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 6 فیصد کردیا۔بھارت کے مرکزی بینک کے گورنر سنجے ملہوترانے بدھ کو ممبئی سے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ عالمی معیشت کے لیے سال کا آغاز بے چینی کے ساتھ ہوا ہے، بھارتی معیشت نے مسلسل پیش رفت کی ہے لیکن ہم محتاط ہیں۔