اے آئی کے نت نئے ٹرینڈز نے پاکستانی شوبز ستاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، معروف شخصیات 80 کی دہائی کے رنگ میں رنگ گئیں، جن کی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک اے آئی فلٹر خاصا مقبول ہورہا ہے، جو صارفین کو 1980 کی دہائی کے مخصوص فیشن اور اسٹائل میں پیش کرتا ہے۔ اس ٹرینڈ میں بڑے اور منفرد ہیئر اسٹائلز، شوخ رنگوں کے ملبوسات، نمایاں میک اپ اور ریٹرو گلیمر نمایاں نظر آتا ہے۔پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی اس مقبول ٹرینڈ کو آزمایا اور اے آئی سے تیار کردہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔اس ٹرینڈ میں مدیحہ نقوی، قدسیہ علی، عمر عالم، اینی جعفری اور ماہی بلوچ سمیت متعدد شوبز شخصیات نے خود کو 80 کی دہائی کے منفرد انداز میں پیش کیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں آج کے معروف ستارے ریٹرو لُک، منفرد ہیئر اسٹائلز اور رنگا رنگ فیشن میں دکھائی دے رہے ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خاصی دلچسپی اور پذیرائی مل رہی ہے۔اے آئی کی مدد سے جدید دور کی شخصیات کو ماضی کے مختلف ادوار کے انداز میں پیش کرنے کا رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے، اور پاکستانی شوبز ستاروں کی 80 کی دہائی والی یہ تصاویر بھی اسی بڑھتے ہوئے اے آئی ٹرینڈ کا حصہ ہیں۔