چک امرو (خصوصی رپورٹ)ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف موثر کارروائیاں ،11بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،قبضہ سے 4کلو815 گرام چرس,90گرام آئس،40گرام ہیروئن اور 15 لٹر شراب برآمد،2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلی۔ تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی ہی او نارووال کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کاخاتمہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس کے تمام آفیسرز و ملازمین ہمہ تن کوشاں ہیں۔