حکومت ایک ہی بار پٹرول 1000 روپے لٹر کر کے ہمیں مار دے:شہری

جنگ جہاں ہورہی ہے،  وہاں مہنگائی  نہیں ‘ہماری حکومت عوام پر مسلسل پٹرول بم گرا رہی ہے
روز بڑھتی مہنگائی نے جینا مشکل کردیا، کوئی سننے والا نہیں، جائیں تو جائیں کہاں:سروے میں فریاد
اسلام آباد (آئی این پی )  حکومت کی جانب سے پیٹرول مہنگا کرنے پر ملک بھر کے عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا غریب کہاں جائے، حکومت ایک ہی بار 1000 روپے لیٹر کر کے مار دے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت  کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے طریقہ کار کے تحت عوام پر ایک اور "پیٹرول بم گرا  نے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔شہریوں نے کہا کہ  جنگ جہاں ہورہی ہے، مہنگائی وہاں نہیں بلکہ یہاں بڑھ رہی ہے، حکومت عوام پر مسلسل پیٹرول بم گرا رہی ہے۔عوام نے شکوہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، کاروبار پہلے ہی تباہ حال ہے جبکہ روزگار کے مواقع بھی نہیں، ایسے میں عام آدمی کیا کمائے اور کیا کھائے؟شہریوں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اس وقت تک مہنگائی کا احساس نہیں ہوگا جب تک انہیں اپنی جیب سے پیٹرول نہیں خریدنا پڑے گا۔ہڑتالیں دھرنے ہورہے ہیں پیٹرول سستا کرواتنا ہی مہنگاہورہاہے حکومت کوچاہئے عوام کو ریلیف دے پیٹرول سستا کرے۔ایک شہری نے  کہا کہ حکومت عوام کو روز روز مہنگائی کے ذریعے مارنے کے بجائے ایک ہی بار پیٹرول کی قیمت ہزار روپے لیٹر کردے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ وروز بروز بڑھتی مہنگائی نے جینا مشکل کردیا، کوئی سننے والا نہیں، جائیں تو جائیں کہاں، پٹرول اتنا مہنگا کردیا کہ گزارامشکل ہوگیا، جو کمائیں اس کا پیٹرول ڈلوائیں تو گھر میں کیا دیں گے،