65نادہندہ املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ )ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کیخلاف متحرک ، ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے65املاک سربمہر کر دیں۔ ٹیموں نے آپریشن کرکے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ،فیصل ٹائون میں 26،گلشن راوی میں 10 املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 29املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، سیلون، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹائون پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔