پاکستان نے ہمیں 45سال پالا پوسا،اللہ ملک کو آباد رکھے افغان مہاجرکا وطن واپسی پر پیغام

پاکستان آئے تو بے سروسامان آئے اب جب واپس جا رہے ہیں تو ہمارے پاس سامان کا پوراٹرک بھرا ہوا ہے
پاکستان نے عزت دی اب ہم عزت کے ساتھ جا رہے ہیں ہمارا رزق یہاں پر ختم ہو گیا،اب رخصت کا وقت ہے
پشاور(آئی ا ین پی)زندگی کے45سال گزارنے کے بعد واپس جانے والے افغان مہاجر نیشاندارمہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کردیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک افغانی پاکستان کی مہمان نوازی سے بہت خوش تھا،افغانستان روانگی سے قبل اپنے بیان میں افغان مہاجر کاکہناتھا کہ 45سال پاکستان نے ہمیں پالا پوسا،ہم جب پاکستان آئے تو بے سروسامان آئے اب جب واپس جا رہے ہیں تو ہمارے پاس سامان کا پوراٹرک بھرا ہوا ہے۔افغان مہاجر نے مملکت خداداد کو دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،پاکستان نے ہمیں عزت دی اب ہم عزت کے ساتھ جا رہے ہیں ہمارا رزق یہاں پر ختم ہو گیا ہے،اب رخصت کا وقت ہے۔