عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کا مستقل حجاب کرنے کا اعلان

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کا مستقل حجاب کرنے کا اعلان

کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے حجاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کر دی ہیں۔

 اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ حجاب کرنا ان کی زندگی کے اہم مقاصد میں شامل تھا، جسے بالآخر انہوں نے حاصل کر لیا ہے۔کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب مستقل طور پر حجاب کریں گی۔ ان کے اس فیصلے پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے، جبکہ متعدد صارفین نے ان کے نئے سفر کے حوالے سے سوالات بھی کیے۔سوشل میڈیا پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کرن اشفاق نے واضح کیا کہ ان کے سابق شوہر عمران اشرف نے کبھی انہیں حجاب کرنے کے لیے نہیں کہا تھا۔ اداکارہ کے مطابق حجاب کرنے کی خواہش ان کی اپنی تھی اور وہ اس مقصد کے حصول کے لیے جذباتی بھی ہو جایا کرتی تھیں۔

کرن اشفاق نے اپنے فیصلے کے حوالے سے مداحوں کی جانب سے ملنے والی حمایت اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کی جانب سے حجاب میں تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس تبدیلی پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کرن اشفاق حسین ڈار پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ ان کی جانب سے مستقل حجاب کرنے کے اعلان کو مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی کے ایک اہم فیصلے کے طور پر دیکھا ہ