لاہور(کرائم رپورٹر)ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم پر حملہ کردیا۔انتظامیہ کے مطابق دکانداروں نے ٹیم پر راڈز اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، گندگی اور پرندوں کی غیرقانونی فروخت کیخلاف کارروائی کے دوران ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجر دکانیں بند کرکے غائب ہوگئے۔ تشدد کرنیوالے تاجروں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی جبکہ تاجروں کاموقف ہے کہ دکانیں سیل کرکے انکا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔