لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکور ٹ نے خلیل الرحمن کے اغوا کے مقدمے میں گرفتارآمنہ عروج کی سات سال کی سزا کو معطل کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی ،آمنہ عروج کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی ، دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے سزامعطلی کی درخواست کی مخالفت کی گئی جبکہ مقدمہ کے مدعی نے بھی مخالفت میں دلائل دئیے تاہم عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوضآمنہ عروج کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔