پولیس نے خفیہ پر ااطلاع پر چھاپہ مارا، ملزم تاش پر جوا کھیل رہے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سٹے باز کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد پتھر فیکٹری والی گلی سے گرفتار کیاملزمان باہم مل کر تاش پر جواء کھیل رہے تھے ملزمان سے تاش سٹے پر لگی رقم برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی