اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کو بلیو ایریا میں موٹر سائیکل سواروںنے فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں احسان الٰہی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ایف جی ای ایچ اے کے ترجمان نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ابتدائی طور پر لینڈ مافیا کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے