برلن(آئی این پی ) جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جرمن میڈیا کے مطابق 57 سالہ آئرس اشٹالزر پر منگل کے روز ان کے گھر کے باہر چاقو سے متعدد وار کئے گئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لائیں جہاں سے انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا۔پولیس اور پراسیکیوٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حملے کی تفتیش تمام پہلوئوں سے جاری ہے، اور کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق آئرس اشٹالزر کے 15 اور 17 سالہ بیٹے اور بیٹی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق میئر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ تاحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں