بنگلادیشی عدالت کا سابق حکومت کے دوران جبری گمشدگیوں پر 24 اعلی فوجی افسروں کی گرفتاری کا حکم

ڈھاکا(آئی این پی) بنگلا دیش کی ایک عدالت نے برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں جبری گمشدگیوں پر  2 درجن فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔غیر ملک خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ استغاثہ کے مطابق تحقیقاتی کمیشن نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی 250 سے زائد جبری گمشدگیوں کے واقعات کی تصدیق کی ہے جو حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 15 سالہ اقتدار کے دوران پیش آئے۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کمیشن کو اب تک جبری گمشدگیوں کی تقریبا 1700 شکایات موصول ہو چکی ہیں