پنجاب اور سندھ کی حکومتوں میں نورا کشتی جاری ہے: حافظ نعیم

 مافیا پیسہ کما رہا ہے ‘ کسان کو کچھ نہیں مل رہا، سبسڈی ملنی چاہیے تو عوام اور کسان کو ملنی چاہیے
 کسانوں کے مطالبات نہ مانے تو جماعت اسلامی 24، 25 اور 26 اکتوبر کو کسان بچائو کارواں نکالے گی
 لاہور(خصوصی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے  پنجاب اور سندھ کی حکومتیں ایک ہی ہیں، عوام کو دکھانے کیلئے نورا کشتی جاری ہے، مافیا پیسہ کما رہا ہے مگر کسان کو کچھ نہیں مل رہا، آٹا اور چینی مہنگے ہورہے ہیں، سبسڈی ملنی چاہیے تو عوام اور کسان کو ملنی چاہیے، حکومت نے کسانوں کے مطالبات نہ مانے تو جماعت اسلامی 24، 25 اور 26 اکتوبر کو پنجاب میں کسان بچا کارواں نکالے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں کسان رہنمائوں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کسانوں کے مسائل سن کر دلی پریشانی ہوئی، 65 فیصد آبادی زراعت سے منسلک تھی، بد قسمتی سے ہماری فصلیں 6 سے کم ہو کر سے 5 رہ گئی ہیں، مافیاپیسہ کما رہا ہے مگر کسان کو کچھ نہیں مل رہا، آٹا مہنگا ہورہا ہے چینی مہنگی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں شوگر ملز ٹیکس نیٹ میں نہیں آتیں، شوگر مافیا نے حکومت کے ساتھ مل کر کسانوں کو لوٹنے کا پلان بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی ملنی چاہیے تو کسان اور عوام کو ملنی چاہیے، حکومت کی ناقص پالیسیوں نے زراعت تباہ کردی ہے،