پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا پہلامیچ آج شروع ہوگا راولپنڈی میں سخت سکیورٹی انتظامات

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج (پیر)9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ ٹیسٹ میچ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔سیکیورٹی پلان کے تحت اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات ہوں گے۔ اسٹیڈیم اور گردونواح کی نگرانی سیف سٹی کیمروں اور جدید سی سی ٹی وی نظام کے ذریعے کی جائے گی۔ سیکیورٹی کی نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔پولیس موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گے۔ اس کے علاوہ بس اڈوں، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاسز میں آنے والے مسافروں اور مہمانوں کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شائقین کی سہولت کے لیے پارکنگ، ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں جبکہ ریسکیو ایمبولینسز، فائر بریگیڈ اور طبی عملے کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رکھا جائے گا۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ بین الاقوامی کرکٹ مقابلے پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔