پنجاب میں پی ایم ایس افسران کی ترقیاں اور تعیناتیاں پی اے ایس کے مقابلے محدود ہیں
اعلیٰ عہدوں، الاٹمنٹ اور میس ممبرشپ میں عدم مساوات ختم کر کے میرٹ لایا جائے ،متن
لاہور(زیڈ این این)پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن پنجاب نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر اپنے مطالبات کا چارٹر پیش کر دیا ہے، جبکہ احتسابی مہم کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔ترجمان کے مطابق صوبے میں 1300 پی ایم ایس افسران موجود ہیں لیکن پی اے ایس افسران کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ 41 سیکرٹریز میں صرف 7، 10 کمشنرز میں سے 2 اور 41 ڈی سیز میں سے صرف 8 پی ایم ایس افسران شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جی او آر میں 95 فیصد رہائش گاہیں پی اے ایس کے پاس ہیں۔ ایسوسی ایشن نے پروموشن بورڈز پی پی ایس سی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔