زیادہ چھٹیاں ،احتجاج ، تعلیمی سال 120دنوں تک محدود

اساتذہ پربھی سکول بلانے کی پابندی ، آن لائن کلاسز کاانعقاد بھی مشکل ہوگیا 
لاہور(عاطف پرویز )سموگ اور دیگر وجوہات کی وجہ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں آن شیڈولڈ چھٹیوں سے تعلیمی سال سکڑنے لگا۔پنجاب میں تعلیمی 
سال 120 دونوں تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال احتجاج اور اب سموگ کی چھٹیوں کے باعث تعلیمی سال مزید سکڑ گیا۔عالمی معیار کے مطابق تعلیمی سال 245 دنوں کا ہونا چاہیے۔ تاہم رواں سال اکیڈمک سال 120 دنوں کا ہوگا۔موجودہ سموگ کی صورتحال میں سکولوں میں چھٹیاں کتنی ہونگی واضح نہیں ہے۔پہلی دفعہ نومبر کے آغاز میں ہی چھٹیاں دی گئیں ۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف جاودانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے موسم سرما کی چھٹیوں بھی زیادہ ہو رہی ہیں۔ چھٹیاں زیادہ ہونے سے نویں دسویں جماعت کے طلبہ کازیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت نے اساتذہ کو بھی سکول بلانے سے انکار کیا ہے۔ایسی صورتحال میں آن لائن کلاسز منعقد کرنا بھی مشکل ہوگئی ہے۔نجی سکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹاف کو نہ بلانے کی اجازت ہے۔ نویں اور دسویں جماعت کے داخلے بھجوانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔