امید کرتی ہوں ہمارے ملک کے شہری ایکدوسرے کیساتھ اپنی وابستگی میں دوبارہ شامل ہوجائیں گے، خاتون اول
واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شاندار کامیابی کے بعد خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ آزادی کا تحفظ کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون اول نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 2024کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد لوگوں نے انہیں آزادی کے تحفظ کا کام سونپا ہے۔میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ان آزادیوں کا دفاع کرے گی جو ہماری جمہوریہ کا دل ہیں ، امریکیوں کی اکثریت نے ہمیں یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔میلانیا نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ ہمارے ملک کے شہری ایک دوسرے کے ساتھ اپنی وابستگی میں دوبارہ شامل ہوجائیں گے، اور ذاتی آزادی، معاشی خوشحالی اور سلامتی کے لئے نظریے سے بالاتر ہو کر آگے بڑھیں گے۔