ایمسٹرڈیم میں اسرائیلی فٹبال شائقین پر حملہ، 11زخمی

ایمسٹرڈیم(آئی این پی)نیدرلینڈکے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ہونے والے یوروپا لیگ کے میچ کے دوران اسرائیلی فٹ بال شائقین پر حملہ ہوا ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملے میں 11اسرائیلی زخمی ہو گئے جبکہ 2اسرائیلی فٹبال شائقین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمسٹرڈیم میں موجود اسرائیلی شہری ہوٹلز تک محدود رہیں۔واضح رہے کہ ایمسٹرڈم میں ہونے والی یوروپا لیگ میں ایجیکس اور اسرائیلی فٹبال کلپ کی ٹیم کے درمیان میچ کے بعد فلسطینی حامی مظاہرین اور اسرائیلی شائقین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔