پاک بھارت کشیدگی میں چینی ہتھیاروں کی کامیابی، غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ

پاک بھارت کشیدگی میں چینی ہتھیاروں کی کامیابی، غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ

مغربی ممالک کی مہنگی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں حالیہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی میں چینی سامان حرب نے اپنا لوہا منوایا ہے، خاص طور پر چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے بنائے گئے جے 10 طیاروں نے بھارت کے فضائی جہازوں کو مار گرایا، جس کے بعد امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز کی مالیت میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کی فضائیہ کے زیر استعمال چینی جے 10 طیاروں کی کارکردگی نے نہ صرف چین کے دفاعی ہتھیاروں کو عالمی سطح پر مستحکم کیا بلکہ اس سے چین کی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید تقویت ملی۔ چین پاکستان کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اور ان ہتھیاروں کی مہارت و کامیابی چین کے لیے اپنی دفاعی صنعت کی عالمی حیثیت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی۔انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق، گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان نے 81 فیصد جدید ہتھیار چین سے حاصل کیے ہیں، جن میں جدید لڑاکا طیارے، ریڈارز، میزائل اور ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔

 ان ہتھیاروں نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تھنک ٹینک ایشیا پیسفک فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سجن گوہیل کے مطابق، حالیہ جھڑپیں چینی سامان حرب کو جنگ میں آزمانے کا ذریعہ ثابت ہوئی ہیں۔امریکی بیسڈ فاؤنڈیشن ڈیفنس آف ڈیموکریٹس کے کریگ سنگل یٹن کا کہنا ہے کہ حالیہ دو طرفہ تصادم سے خطے میں چینی دفاعی سامان کی ایکسپورٹ میں نئی بلندیوں کا اضافہ ہوگا اور یہ خطے میں طاقت کے توازن کو بدل دے گا۔