لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ملت پارک میں فیضان سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون,مانگامنڈی میں اجمل سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں خلیل سے70ہزار روپے اور موبائل فون,شفیق آباد میں ظہیر سے 65ہزار روپے اور موبائل فون,سول لائنز میں اویس سے 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سندر اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ جوہر ٹاون کاہنہ اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔