ویب ڈیسک: سری لنکا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
اس حادثے میں 6 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ 12 افراد سوار تھے جن میں دو پائلٹس بھی شامل تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثہ مقامی اور عسکری حلقوں میں شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے، تاہم مزید تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں۔