کیلیفورنیا: سکرامینٹو میں ایئر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد زخمی

کیلیفورنیا: سکرامینٹو میں ایئر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد زخمی

کیلیفورنیا کے شہر سکرامینٹو میں ایک ایئر میڈیکل ہیلی کاپٹر ہائی وے 50 پر ہاؤ ایونیو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ہیلی کاپٹر ایئر میڈیکل سروس فراہم کر رہا تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کسی ہسپتال کی طرف جا رہا تھا یا وہاں سے واپس آ رہا تھا۔سکرامینٹو فائر ڈیپارٹمنٹ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔