یونیورسٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا‘، گرفتار طلباء کو پلاسٹک کی ہتھکڑیاں پہنائی گئیں
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کرنے پر پولیس نے40سے زائد طلبا کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں جاری مظاہرہ شدت اختیار کرگیا، جب درجنوں طلبا نے مرکزی لائبریری کے ایک حصے پر قبضہ کیا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے 40 سے زائد طلبا کو گرفتار کرلیا، جنہیں پلاسٹک کی ہتھکڑیاں پہنائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ احتجاج اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف یونیورسٹی کی تاریخ کے بڑے احتجاجوں میں شمار کیا جا رہا ہے