آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے دوران بھارت کے اسٹار کرکٹر ایشان کشن اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ ادیتی ہنڈیا کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جیت کے جشن کے دوران یہ جوڑا میدان میں ایک ساتھ نظر آیا، جبکہ ادیتی اسٹینڈز سے خوشیوں میں شریک تھیں۔ تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد مداح ان کے تعلقات اور ادیتی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے متجسس ہو گئے۔ادیتی ہنڈیا ایک معروف فیشن ماڈل، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کاروباری شخصیت ہیں، جنہوں نے 2018 میں مس دیوا سپرا نیشنل کا ٹائٹل جیتا۔ وہ مختلف برانڈز کی ایمبیسیڈر بھی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد کافی ہے۔
ایشان کشن اور ادیتی ہنڈیا کے تعلقات کی افواہیں پہلی بار 2019 کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران سامنے آئیں، جب ادیتی کو میچز میں اسٹیڈیم میں ان کی حمایت کرتے دیکھا گیا۔ تب انہیں سوشل میڈیا پر ‘مسٹری فین گرل’ کا لقب بھی دیا گیا۔ورلڈ کپ کی فتح کے بعد جشن کے دوران دونوں کی موجودگی اور تصاویر کو مداحوں نے خاص طور پر پسند کیا، اور یہ لمحہ ملک بھر میں زیرِ بحث رہا۔